top of page

نوھرہ پاکستان

نوہرہ پاکستان ہریانوی زبان، تہذیب و ثقافت کی نمائندہ تنظیم

نوھرہ پاکستان - ہریانوی زبان، ادب و ثقافت کی نمائندہ تنظیم 

تحریر: محمد فہیم مغل، مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات نوھرہ پاکستان

 

ہریانوی بیٹھک ہریانوی زبان کے لئے پاکستان میں پہلا واٹس ایپ گروپ بنایا گیا تھا. اسی واٹس گروپ کے چند ممبران نے ہریانوی بولی کی ترویج واشاعت کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کی اشد ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سال 2017 میں "نوھرہ" تنظیم کی بنیاد رکھی.تنظیم کا نام نوھرہ راؤ عمر حیات نے تجویز کیا تھا. نوھرہ کا مخفف رانا اسلم ایڈوکیٹ نے بنایا تھا. نیشل آرگنائزیشن فار ہریانوی ریسٹیٹوشن آف آرٹس.نوھرہ، پاکستان میں ہریانوی زبان، ادب و ثقافت کی نمائندہ تنظیم ہے. نوھرہ کا ہیڈ آفس تصویر محل ملتان میں واقع ہے.

نوھرہ کے مرکزی عہدیداران یہ ہیں:چیئرمین رانا تصویر احمد صاحب، سینئر وائس چیئرمین رانا اسلم ایڈووکیٹ صاحب، وائس چیئرمین و سوشل میڈیا انچارج راؤ فیصل خاں صاحب، وائس چیئرمین راؤ عمر حیات صاحب، وائس چیئرمین و فنانس سیکریٹری رانااورنگزیب صاحب، وائس چیئرمین اوورسیز و سوشل میڈیا انچارج رانا عطاءالرحمن خاں صاحب، چیف آرگنائزررانا جمشید علی خاں صاحب، جنرل سیکریٹری اختر مرزا صاحب، ڈپٹی جنرل سیکریٹری و آرگنائزر رانا اکبر علی چوھان صاحب، سیکریٹری اطلاعات و نشریات محمد فہیم مغل صاحب، جوائنٹ سیکریٹری راؤ وقار شاکر صاحب، آرگنائزر نوھرہ یواےای رانا مختار صاحب، آرگنائزر نوھرہ قطر رانا انور صاحب.

نوھرہ کے زیرِاہتمام پہلا ہریانوی مشاعرہ 23 ستمبر 2017 کو ملتان ٹی ہاؤس ملتان میں منعقد ہوا. جس میں اختر دولتالوی، رانا نوشاد قاصر، راؤ فرمان ٹھاکر اور احمد سجاد بابر سمیت کثیر ہریانوی شعراء کرام نے شرکت کی. شعراء کرام نے اپنی شاعری سنا کر حاضرین سے داد وصول کری. ہریانوی مشاعرہ کو دیکھنے کے لئے ملک بھر سے حاضرین نے پروگرام میں شرکت کی. اس پروگرام کو عوام نے سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں دیکھا اور اس پروگرام کو کافی عوامی مقبولیت ملی.

نوھرہ نے مارچ 2018 میں چار زبانوں کے مشاعرے میں شرکت کی. جس میں نوھرہ کی طرف سے ہریانوی شعراء رانا نوشاد قاصر، اختر دولتالوی، راؤ مشتاق ظفر اور راؤ فرمان ٹھاکر نے شرکت کی. حاضرین، دوسری زبانوں کے شعراء کرام اور منتظمین نے ہریانوی شاعری کو بہت پسند کیا اور خوب داد دی اور حوصلہ افزائی کی.

نوھرہ کے زیرِاہتمام پہلی ہریانوی کانفرس آگست 2018 میں تصویر محل ملتان میں منعقد ہوئی. جس میں تحقیقی مکالمے پیش کئیے گئے.

نوھرہ کے زیرِاہتمام ہریانوی کلچرل شو 10 نومبر 2018 کو آرٹس کونسل ملتان میں منعقد ہوا. جس میں ہریانوی راگنی، گیت، قوالی، نوھرہ خاکہ اور ون مین شو پیش کیا گیا جنہیں حاضرین نے بہت پسند کیا. ہریانوی کلچرل شو کو ملکی و غیر ملکی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نے بھرپور کوریج دی. اس کے علاوہ پروگرام کو دنیا بھر میں براہ راست سوشل میڈیا کے ذریعے ہریانوی سے پیار کرنے والوں نے دیکھا اور نوھرہ کی اس کاوش کو خوب سراہا. اس پروگرام کو دیکھنے کےلئے ملک بھر سے عوام نے شرکت کی اور خوب پذیرائی حاصل ہوئی.

نوھرہ نے اپریل 2019 میں ہڈالی ضلع خوشاب میں ہریانوی مشاعرہ منعقد کرایا. جسے عوام کی کثیر تعداد نے دیکھا. اور شعراء کرام کو خوب داد دی. اس مشاعرہ کو بھی دنیا بھر میں بیٹھے ہریانوی لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھا اور نوھرہ کا ہریانوی بولی کی ترویج کے لئے کئیے گئے اقدامات کو سراہا.نوھرہ انشاء اللّٰه جلد دوسری ہریانوی کانفرنس کا انعقاد بھی کرے گی.

اس کے علاوہ ہریانوی کی ایک کتاب بھی اشاعت کے مراحل میں ہے.نوھرہ تنظیم کے زیرِاہتمام تعلیم و تحقیق پر بھی کام کیا جا رہا ہے. جس کے تحت کچھ تھیسس کروالئے گئے ہیں، اب مزید یونیورسٹیوں سے بھی تھیسس کروانے کا ارادہ ہے.

مزید یہ کہ ملک بھر سے ہم نے طلبہ و طالبات اور پڑھے لکھے طبقہ کو اکٹھا کیا ہے اور ان سے بھی تحقیق کا کام جاری کروایا ہے.نوھرہ کے تنظیمی معاملات نوھرہ سپریم کونسل میں دیکھے جاتے ہیں.

نوھرہ تنظیم پاکستان کے چیئرمین رانا تصویر احمد اور جنرل سیکریٹری محمد اختر مرزا نے 27جون 2020 کو قومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے پروگرام بَرنچ ایٹ ہوم میں ہریانوی زبان، ادب، تہذیب وثقافت کی نمائندگی ماں بولی ہریانوی میں ہی بات کرتے ہوئے اپنےکلچر، ڈرامہ و پارفامنگ آرٹ، ہریانوی قاعدہ کا اجراء، رہن سہن، شادی بیاہ کی رسومات، کڑہی، کھنڈلی، بیسن کے گولے اور میٹھے میں گُلگَلے، ہاتھ سے بنی ہوئی سویاں، شیرمال جیسے لذیذ پکوان سمیت مختصر وقت میں تمام امور کا احاطہ بخوبی کیا.یقیناً یہ پروگرام پاکستان میں ہریانوی کے فروغ کے لئےاہم سنگِ میل ثابت ہوگا

.نوھرہ تنظیم کو ضلعی سطح تک متحرک کرنے کے لئے ضلعی واٹس ایپ گروپس بنائے گئے ہیں. جن میں نوھرہ تنظیم خانیوال ، قصور اور گوجرانوالہ کی ضلعی باڈی تشکیل پا چکی ہیں. نوھرہ تنظیم خانیوال کے صدر و جنرل سیکریٹری راؤ یاسر علی ہیں. نوھرہ تنظیم قصور کے صدر رانا محمد اشرف اور جنرل سیکریٹری رانا محمد عمران ہیں. نوھرہ تنظیم گوجرانوالہ کے صدر رانا شوکت علی چوہان اور جنرل سیکریٹری رانا سخاوت علی خاں ہیں.

ہریانوی زبان، ادب و ثقافت کی نمائندہ تنظیم نوھرہ ہریانوی کی ترویج کےلئے اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اور نوھرہ کو قوی امید ہے کہ ہریانوی زبان کو ایک دن اپنا حقیقی مقام ضرور ملے گا. انشاء اللّٰه..

WhatsApp Image 2023-07-04 at 8.37.48 AM.jpeg

Previous Events by Nohra

Primary Areas of Interest

119141251_3528334573897445_7922738840606

First Harvanyi Mushaira In Pakistan Multan Tea House

 

Sep 23, 2017

WhatsApp Image 2021-08-14 at 7.46_edited

‏میں اپنے دیس کی مٹی سے پیار کرتا ہوں

یہ جرم بھی میری فردِ حساب میں آئے

WhatsApp Image 2021-08-14 at 7.46.19 AM.jpeg

ہزاروں پھول سے چہرے جھلس کے راکھ ہوئے
بھری بہار میں اس طرح اپنا باغ جلا
ملا نہیں وطنِ پاک ہم کو تحفے میں
جو لاکھوں دیپ بجھے ہیں تو یہ چراغ جلا

WhatsApp Image 2021-08-13 at 5.51.18 PM.jpeg

Online interviews silsala on you tube

13 August 2021

Contact Us

Thank you for your interest in our research. Get in touch with us for any questions or comments regarding our work and publications.

Tasveer Mehal, Near Hyundai Chenab Bosan Road, Multan, 
Pakistan

0092 61 6306307

Thanks for submitting!

Student in Library
bottom of page